|

سندھ سے تیل و گیس کی نئی دریافت، پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: شاہ بندر بلاک میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہونے سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سندھ کے ضلع سجاول میں واقع شاہ بندر بلاک کے راہی ایکس ون کنویں سے گیس اور تیل کی نئی پیداوار کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راہی ایکس ون (Rahi X-1) کنویں سے یومیہ 49.0 ایم ایم سی ایف ڈی (ملین مکعب فٹ) قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے، جبکہ اسی کنویں سے روزانہ 12 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور مقامی وسائل سے پیداوار بڑھانے کی جانب ایک مثبت قدم تصور کی جا رہی ہے۔

یہ شاہ بندر بلاک میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہونے کا مسلسل چوتھا کامیاب منصوبہ ہے، جس سے اس بلاک کی تجارتی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ نئی دریافت مستقبل میں تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

شاہ بندر بلاک میں اس منصوبے کی آپریشنل شراکت داری پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) کے پاس 63 فیصد ہے، جبکہ ماری انرجیز لمیٹڈ 32 فیصد حصص کی مالک ہے۔ دونوں کمپنیوں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں یہ نئی دریافت سامنے آئی ہے۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس ذخیرے کی مزید جانچ اور ترقی کامیاب رہی تو یہ ملک میں گیس کی دستیابی بہتر بنانے، صنعتی سرگرمیوں کو سہارا دینے اور توانائی کے بحران میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *