ویسٹ انڈیزکی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 311رنز بناکر آؤٹ
ٹروبا: ویسٹ انڈیزکی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے اننگز میں 311 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
دوسرے دن پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 311 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔
میزبان ٹیم نے دوسرے دن 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے دوبارہ شروع کی تو مہمان بولرز نے تباہی مچا دی اور پوری ٹیم کو 117 رنز کے اضافے سے پویلین بھیج دیا۔
شےہوپ 92 اور کیوم ہوج 84 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ شمار جوزف نے 23، چندرپال اور جینگو نے 21،21 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز15، برینڈن کنگ12 اور روسٹن چیز 10رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمدعلی نے 50رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمدعباس نے3، خرم شہزاد نے 2 اور عامرجمال کی ایک وکٹ لی۔
ٹروبا میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، شائی ہوپ نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے، کیوم ہوج 84، شمار جوزف23، چندرپال اورعامر جنگو21-21رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 4، محمد عباس نے 3 شکار کیے، خرم شہزاد نے 2، عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔