کاروبار بڑھانے کا
|

کاروبار بڑھانے کا سنہری موقع، میٹا کا مفت پروگرام شروع

پاکستان میں کاروبار شروع کرنے یا اپنے موجودہ کاروبار کو آن لائن فروغ دینے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے مفت تربیتی پروگرام شروع کردیا ہے، جس میں شرکا کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی عملی تربیت دی جائے گی۔

اس پروگرام کا نام اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی رکھا گیا ہے، جبکہ اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ پروگرام کے تربیتی سیشنز ستمبر 2026 سے شروع ہوں گے۔

حکام کے مطابق پاکستان بھر سے ایک ہزار سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس کا بنیادی مقصد کاروباری افراد کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا اور انہیں اپنے کاروبار کی آن لائن رسائی بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

تربیت کے دوران شرکا کو ڈیجیٹل ٹولز، مصنوعی ذہانت اور میٹا کے مختلف پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بزنس کے ذریعے مصنوعات کی تشہیر، صارفین سے رابطے اور آن لائن کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے طریقے شامل ہیں۔

پروگرام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد، صنعت کار، کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد اور خواتین کی زیر قیادت کاروبار کرنے والے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔

رجسٹریشن کا طریقہ
اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ خواہشمند افراد کو درخواست مکمل کرتے وقت اپنی کاروباری اور رابطے سے متعلق مطلوبہ معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ چونکہ تربیتی سیشنز ستمبر میں شروع ہونے ہیں، اس لیے اہل افراد کو بروقت رجسٹریشن مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

میٹا مفت پروگرام کے ذریعے کاروباری افراد کو یہ موقع ملے گا کہ وہ جدید ڈیجیٹل ذرائع اور AI ٹیکنالوجی کو کاروباری مقاصد کے لیے بہتر انداز میں استعمال کرسکیں۔ اس اقدام سے پاکستانی چھوٹے کاروباروں کو آن لائن مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے اور زیادہ صارفین تک پہنچنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *