رواں ہفتے چھٹیوں

رواں ہفتے 3 چھٹیوں کا اعلان،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو 3 دن بند رہیں گے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بینکس یوم آزادی پر بند رہیں گے۔ یعنی جمعہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو 2 دن ویک آف ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس اور مالیاتی اداروں کی اے ٹی ایمز اور آن لائن سروسز آپریشنل رہیں گی۔

مزید پڑھیں۔پاکستان اور بیلاروس میں اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *