| |

صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ میں امریکی اسلحہ ختم ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا میں اسلحے اور گولہ بارود کی قلت سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہتھیار موجود ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ ذخیرہ ہے بلکہ یہ ہماری ضروریات سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے وائٹ ہاؤس کو فضائی دفاع میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں نمایاں کمی سے آگاہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ڈین کین نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کی گئیں تو امریکی میزائل ذخائر خطرناک حد تک کم ہو سکتے ہیں، جس سے دفاعی صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ایک سینئر امریکی عہدیدار نے، شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، کہا کہ ایران پر حملوں کے نتائج توقعات کے برعکس سامنے آئے ہیں۔ ان کے مطابق ان کارروائیوں نے ایران کے اندر اتحاد کو تقویت دی ہے اور ایرانی قیادت کو داخلی مسائل کے بجائے بیرونی خطرات پر زیادہ توجہ دینے کا موقع ملا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *