|

آزاد کشمیر الیکشن: پی پی کا متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں متنازع پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے الزام عائد کیا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا، جبکہ مسلح افراد کی موجودگی، انتخابی عمل میں مداخلت اور مبینہ جعلی ووٹنگ جیسے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن حلقہ ایل اے 12 کے متنازع پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج فوری طور پر روک دے اور مکمل تحقیقات کے بعد ان مقامات پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہر امیدوار اور ووٹر کا بنیادی جمہوری حق ہیں، اور عوامی مینڈیٹ پر کسی بھی قسم کی مداخلت یا ڈاکا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تمام امیدواروں کے لیے یکساں انتخابی ماحول کو یقینی بنائیں اور دوبارہ پولنگ کے عمل کی تکمیل تک متعلقہ حلقے کے حتمی نتائج جاری نہ کیے جائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *