|

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم 4 ملکی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم 4 میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی، جہاں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا۔

جنوبی کوریا کا وفد 24 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے، جو اپنے دورے کے دوران پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے خلاف چار بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔

اس سیریز کو دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو فروغ دینے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

شیڈول کے مطابق پہلا میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا مقابلہ یکم اگست، تیسرا 4 اگست اور چوتھا و آخری میچ 7 اگست کو ہوگا۔ تمام میچز اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے، جہاں شائقین کو معیاری بین الاقوامی ہاکی دیکھنے کا موقع ملے گا۔

دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ ان کیمپس کا مقصد کھلاڑیوں کی تکنیکی صلاحیتوں میں بہتری، جدید حکمت عملیوں سے آگاہی اور باہمی تجربات کے تبادلے کے ذریعے کھیل کے معیار کو مزید بلند کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ سیریز پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم کو مضبوط بین الاقوامی حریف کے خلاف کھیلنے سے مستقبل کے عالمی ایونٹس کی تیاری میں بھی قیمتی تجربہ حاصل ہوگا، جبکہ ہاکی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں بھی یہ دورہ مثبت ثابت ہونے کی توقع ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *