|

شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ذاتی وجوہات کی بنا پر لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) چھوڑ کر وطن واپس آ گئے۔

ایونٹ کے دوران کینڈی رائلز اور شاہین آفریدی کے درمیان 19 جولائی کو کولمبو کیپٹلز کے خلاف میچ میں انہیں ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اختلاف بھی سامنے آیا تھا۔

شاہین آفریدی کو امپیکٹ پلیئر کے طور پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام شامل نہیں تھا، جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں کینڈی رائلز کی انتظامیہ نے اس غلطی پر شاہین آفریدی سے معذرت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اینالسٹ کی تکنیکی غلطی کے باعث ان کا نام ٹیم لسٹ میں شامل نہیں ہو سکا تھا۔

انتظامیہ کی وضاحت اور معذرت کے بعد شاہین آفریدی نے ٹیم کے لیے مزید میچز بھی کھیلے۔ انہوں نے لیگ میں 6 میچز کے دوران 7 وکٹیں حاصل کیں۔

ذرائع کے مطابق اگر کینڈی رائلز لنکا پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئی تو شاہین شاہ آفریدی دوبارہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *