وفاقی حکومت نےپیٹرولیم منصوعات کی فراہمی کی یقین دھانی کرادی
اسلام آباد: وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
میڈیاذرائع کے مطابق حکومت شفافیت کےلیے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا تعین کر رہی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی جائز تجاویز سننے کےلیے وزارت کے دروازے کھلے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیدارون کو تسلی سے سنا۔ جبکہ ایسوسی ایشن کے عہدیدار میں نہ مانوں کی پالیسی اپنا رہے تھے، انہوں نے بغیر کسی منطق کے اپنی بات منوانے کی کوشس کی۔
یہ بھی پڑھیں:
ملک بھر کے پیٹرول پمپ غیرمعینہ مدت تک بند رکھنے کااعلان
پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول پمپ اونرز خود ہی اجلاس سے آٹھ کر چلے گئے۔ وزیر پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع پر غور کرنے کی بھی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔