سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر خریدنے کا سنہری موقع
اسلام آباد: بینک الفلاح اسلامک نے صارفین کے لیے سوزوکی سوئفٹ آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت نئی اور استعمال شدہ دونوں گاڑیاں شریعہ کے مطابق اسلامی آٹو فنانس کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
بینک کے مطابق صارفین پانچ سال تک کی آسان اقساط میں سوزوکی سوئفٹ خرید سکتے ہیں۔ اس فنانسنگ پلان میں کرایہ (رینٹل) اور تکافل پر خصوصی رعایت، ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی بینک کی جانب سے اور نئی گاڑی کی فراہمی تک اقساط مؤخر رکھنے کی سہولت بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ صارفین کو ابتدائی طور پر تکافل اور رجسٹریشن چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے گاڑی خریدنے کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔
بینک الفلاح اسلامک کا کہنا ہے کہ یہ اسلامی آٹو فنانس سہولت پاکستان بھر کے اہل صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اس کے ذریعے نئی یا استعمال شدہ سوزوکی سوئفٹ شریعہ کے مطابق فنانسنگ پلان کے تحت خریدی جا سکتی ہے۔
بینک نے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پسند کی سوزوکی سوئفٹ خریدنے کے لیے اسلامی آٹو فنانس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آ گئے