|

ایران کیخلاف جنگ میں حکمت عملی اپنانے کے معاملے پر امریکی قیادت تقسیم ہوگئی

ایران کے خلاف ممکنہ جنگی حکمتِ عملی پر امریکی فوجی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر ایران پر وسیع فضائی حملوں کے حامی ہیں، جو دو ہفتوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب جنرل کین اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا مؤقف ہے کہ فضائی دفاعی ذخائر (ایئر ڈیفنس اسٹاک) کو محفوظ رکھا جائے۔ اس صورتحال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایران کے خلاف کارروائی کو کس حد تک وسعت دی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے مبینہ حملے کے بعد سخت ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے اچانک میزائل حملے کیے، تاہم امریکی فضائی دفاعی نظام نے چند ہی منٹوں میں ان میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے اس حملے کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *