وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا سے 10 ارب ڈالرز کی مالی سہولت مانگنے کی تصدیق
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی مالی سہولت حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی تصدیق کردی ہے، جبکہ ستمبر تک اس معاملے میں پیش رفت کی توقع ظاہر کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان نے امریکا سے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فیسلیٹی کے تحت مالی معاونت کی درخواست کی ہے، جو اس وقت امریکی محکمۂ خزانہ کے زیرِ غور ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان موجود دوطرفہ قرضوں کی مدت میں توسیع کے لیے بھی مختلف آپشنز پر غور جاری ہے، جس کے تحت قرضوں کی مدت 10 سال تک بڑھانے کی خواہش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں امریکی بینکوں، سی ڈی ایف اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔