زمبابوے کی کریبا
|

زمبابوے کی کریبا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 44 افراد ہلاک

کریبا: زمبابوے میں گنجائش سے زائد مسافروں کو لے جانے والی کشتی کریبا جھیل میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں تمام مسافر ڈوب گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے جس پر مسافروں نے کشتی کے کپتان سے واپس چلنے کی اپیل بھی کی تھی لیکن اسی وقت حادثہ پیش آگیا۔حادثے کے وقت کشتی میں سوار افراد کی اصل تعداد ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے کم از کم 114 بالغ مسافر اور 5 عملے کے ارکان رجسٹرڈ تھے۔ لیکن ایک بچ جانے والے عملے کے رکن نے حیران کن انکشاف کیا کہ اس نے روانگی سے قبل کشتی میں تقریباً 153 افراد شمار کیے تھے جن میں عملہ اور بچے بھی شامل تھے۔

حادثے کی شکار کشتی میں مسافروں کی مقررہ گنجائش صرف 90 افراد تھی۔مسافروں کی گنجائش سے زیادہ تعداد ان مسافروں کی تھی جو ابھی کم عمر تھے اور اس وجہ سے سرکاری سطح پر ٹکٹنگ نہیں ہوتی اور نہ ہی ان کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور یہی تعداد کشتی الٹنے کا سبب بنی۔

حادثے میں بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد جھیل میں لہریں شدید ہوگئیں اور کشتی میں پانی داخل ہونے لگا تھا۔ کشتی کے کپتان نے مسافروں کی توجہ دلانے کے باوجود کشتی واپس کنارے پر لے جانے کے مطالبے کو نظرانداز کیا۔

ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ کشتی روانہ ہونے سے پہلے ہی بعض افراد نے لہروں کی شدت پر تشویش ظاہر کی تھی۔ ایک اور زندہ بچ جانے والے شخص کے مطابق روانگی کے تقریباً 30 منٹ بعد پانی ایک جانب سے کشتی میں داخل ہونے لگا تھا۔

ابتدائی طور پر حکام نے 15 افراد کے ہلاک اور 27 کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم بعد میں جھیل سے مزید لاشیں ملنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 44 ہوگئی۔ لاشیں ملنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

حادثے کے بعد زمبابوے کی سول پروٹیکشن یونٹ، پولیس، کشتیوں اور زیرِ آب تلاش کرنے والی خصوصی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ابتدائی کارروائی میں 77 افراد کو بچایا گیا، جنہیں جھیل کے ایک چھوٹے جزیرے تک پہنچایا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *