عدالتی فیصلہ شاندارسیاسی
| | |

عدالتی فیصلہ شاندار،سیاسی بےچینی ختم ہوگی،شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے بارے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو شاندار اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے عوام میں پائی جانے والی سیاسی بے چینی کا خاتمہ ہوگا۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج کے فیصلے سے لوگوں کو احساس ہوا ہے کہ عدالتیں ابھی زندہ ہیں، قوم جسٹس شاہد وحید کے فیصلے کو سلام پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ کا فیصلہ عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے اہم ہے اور اس سے عدلیہ اور جسٹس شاہد وحید کے بنچ کا پرچم بلند ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو رہائی اور سہولتیں ملیں گی، آج کے فیصلے سے عدلیہ کی آزادی میں اضافہ ہوا ہے اور اسے چار چاند لگ گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *