|

بھارتی کرکٹرنے کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق کپتان اجنکیا رہانے نے انٹرنیشنل کرکٹ سمیت ہر قسم کی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس کے ساتھ ہی ان کے 2 دہائیوں پر محیط شاندار کرکٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا۔

38 سالہ رہانے نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری ایک جذباتی ویڈیو میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔

اپنے الوداعی پیغام میں رہانے نے کہا کہ ‘ میں نے ہمیشہ بیٹنگ میں ٹائمنگ پر بھروسہ کیا، اور آج مجھے لگتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا یہی صحیح وقت ہے۔ میرا خواب ہمیشہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنا تھا اور میں نے ہر لمحہ اپنے ملک اور ٹیم کو خود پر ترجیح دی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بطور بھارتی کرکٹر ان کا سفر ختم ہو گیا ہے، لیکن وہ مستقبل میں نئی نسل کی رہنمائی کرتے ہوئے کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ رہانے نے 2011 سے 2023 کے درمیان بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 85 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

ان کا آخری بین الاقوامی میچ جولائی 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ تھا۔

اجنکیا رہانے نے اپنے 12 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 5,077 ٹیسٹ رنز بنائے، جن میں 12 سنچریاں شامل ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 2,962 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 375 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے بھارت کی 6 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی بھی کی، جن میں 4 میں کامیابی اور 2 ڈرا رہے۔

اجنکیا رہانے 14 ہزار سے زائد فرسٹ کلاس رنز بنائے جس میں 42 سنچریاں شامل ہیں۔

ان کے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ 21-2020 میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کی 1-2سے فتح تھا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارت کے 36 رنز پر آل آؤٹ ہونے اور ویرات کوہلی کی غیرموجودگی کے بعد رہانے نے کپتانی سنبھالی اور میلبرن میں شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو تاریخی کم بیک دلوایا۔

رہانے نے اپنا آخری کرکٹ میچ آئی پی ایل 2026 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد فرنچائز کو نئے کپتان کی تلاش کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *