|

کراچی میں ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول کرنے والے اہلکار کی ویڈیو وائرل

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول والے اہلکار فہیم گل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار فہیم گل ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں جس پر ڈرائیور بھی مسکراتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

فہیم گل نے بتایا کہ ان کا تعلق سندھ کے ضلع مٹیاری سے ہے۔

ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی نے بتایا کہ اکثر لوگ فہیم گل کو دیکھ کر مسکراتے ہیں اور ان کا حال احوال بھی پوچھتے ہیں۔

ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لیے فہیم گل کا مخصوص اشارہ ان کا سگنیچر سٹائل بھی بن گیا ہے۔

کراچی کے شہریوں نے بھی ٹریفک اہلکار کے منفرد انداز کو سراہا کیونکہ ان کا مثبت رویہ بدترین ٹریفک میں بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے۔

مزید پڑھیں۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *