اسرائیل کی بیت المقدس میں غیر قانونی پالیسیوں کے خلاف عرب ممالک کا اجلاس: انڈونیشیا، پاکستان، ترکی اور ملائیشیا بھی شریک
اومان: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی غیر قانونی پالیسیوں اور اقدامات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششوں کے سلسلے میں قائم عرب وزارتی کمیٹی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اردن کے دارالحکومت اومان میں شروع ہوگیا۔
اجلاس میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل بھی شریک ہیں، جبکہ انڈونیشیا، پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ بھی اس اہم مشاورتی نشست میں حصہ لے رہے ہیں۔
اجلاس میں عالمی برادری کے ساتھ رابطوں کو مؤثر بنانے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔