حیدرآباد،سابق کنٹونمنٹ کونسلر اصغر علی خان یوسفزئی صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوگئے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سابق کنٹونمنٹ کونسلر اصغر علی خان یوسف زئی دل کی تکلیف کے باعث چند روز سول اسپتال حیدرآباد کے شعبہ امراض قلب (کارڈیالوجی وارڈ) میں زیرِ علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو کر اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اصغر علی خان یوسف زئی کو دل کا عارضہ لاحق ہونے پر فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی دیکھ بھال کے باعث ان کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا، جس کے بعد وہ اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ اصغر علی خان یوسف زئی کے گھر منتقلی کی خبر سن کر ان کے اہلخانہ، سیاسی و سماجی شخصیتوں اور دوست احباب نے ان کی مکمل و جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔