افغانیوںکیلیے جعلی دستاویزات بنانے کا مقدمہ، 4ملزمان کا ریمانڈ منظور
کراچی( اسٹاف رپورٹر)افغان شہریوں کے لیے جعلی دستاویزات بنانے کا مقدمہ،عدالت نے 4 ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاملزمان میں انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر شامل ہیں عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ایف آئی اے کا الزام ہے کہ ملزمان افغان شہریوں کے جعلی شناختی دستاویزات کیلیے ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے،ملزمان کے دہشتگرد عناصر سے روابط کے شواہد بھی ملے ہیں۔