کشمیر الیکشن میں ن لیگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں 6 ماہ کی توسیع کی ہے، گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کا سفری الاؤنس بھی بڑھا دیا گیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جبکہ خیبر پختونخوا میں 20 افراد جاں بحق ہوئے مگر حیرت کی بات ہے کہ میڈیا اس پر خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے، مسلم لیگ ن کی وفاقی اورپنجاب حکومت مری اور کشمیر میں بیٹھی ہوئی ہے تاہم پیپلزپارٹی بڑے مارجن کے ساتھ آزاد کشمیر الیکشن جیتے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *