پنجاب حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 10 الیکٹروبسیں روانہ کردیں

لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر کے لیے 10 الیکٹروبسوں روانہ کردیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر الیکٹروبسیں مری پہنچنے کے بعد چند گھنٹوں میں آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد روانہ کر دی گئیں، جہاں انہیں عوامی سفری سہولت کے لیے آپریشنل کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ الیکٹروبسیں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے لیے اہلِ پنجاب کی جانب سے ایک تحفہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاکھوں شہری جدید الیکٹروبس سروس سے مستفید ہو رہے ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام بھی اسی معیار کی سفری سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹروبسوں کے ساتھ تربیت یافتہ ڈرائیورز اور آپریشنل عملہ بھی مظفرآباد پہنچ رہا ہے تاکہ سروس کو مؤثر اور محفوظ انداز میں شروع کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ کے مطابق الیکٹروبس سسٹم میں خواتین، طلبہ اور بزرگ شہریوں کے لیے مفت سفر کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے، جس کا مقصد عوام کو معیاری، ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *