حیدرآباد پولیس کی شاندار کارکردگی، ایس ایس پی کو ستائشی سرٹیفیکٹس سے نوازاگیا
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج، طارق رزاق خان دھاریجو نے جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں، امن و امان کے قیام، عوام دوست پولیسنگ اور مجموعی طور پر بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر اپنے دفتر میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ اور ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ کو ستائشی سرٹیفکیٹس سے نوازا اس موقع پر ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف کسی بھی ادارے کی مضبوط پیشہ ورانہ روایت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو افسران دیانتداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، وہ نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پورے معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہوتے ہیں۔