ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کی ٹیم اورپولیس کے ہمراہ آرامشینوں کیخلاف کارروائی
سکھر(نمائندہ جسارت )ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر سکھر ضیاد اللہ لغاری کی جانب سے محکمہ جنگلات کی ٹیم اور پولیس نفری کے ہمراہ روہڑی، کندھرا اور دارا واھن میں غیرقانونی آرا مشین کے خلاف کارروائی 11 سے زائد آرا مشینیں سیل کردی گئی، اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ بینچ سکھر کی آئینی درخواست نمبر 1688 آف 2021ء پر عملدرآمد کرتے ہوئے فاریسٹ ڈویڑن سکھر نے روہڑی، کندھرا اور دارا واھن میں غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو ¿ن کیا،ٹیم میں علی نواز رک، احسن علی برڑو، سعید احمد کھوسو سمیت محکمہ جنگلات کا دیگر عملہ شریک تھا۔