ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم قیمتوں میں ریکارڈ 60 روپے تک اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ 60 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے ہفتے کا آج دوسرا روز ہے اور گزشتہ روز عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کمی کی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 37پیسے کا اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا تعین آج کیلئیہوگا۔ قیمتوںمیں تبدیلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334.18 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 386.83روپے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول 24 اور ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا کیا گیا تھا۔