عزیز بھٹی پولیس کا جرائم پیشہ افرادکیخلاف ایکشن ، 68 ملزمان گرفتار

کراچی (جسارت نیوز) عزیز بھٹی پولیس نے تین پولیس مقابلوں ، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں، جرائم پیشہ ملزمان ، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بڑی کاروائیوں میں مجموعی 68 ملزمان گرفتار کر لیے۔ علاقہ معززین تھانے پہنچ گئے۔ کرمنلز کے خلاف موثر کاروائیوں پر اظہار اطمنان ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی زون ایسٹ اور ایس ایس پی ضلع ایسٹ کے احکامات پر ایس ایچ او عزیز بھٹی انصر بٹ نے کرمنلز و جرائم پیشہ کا کھوج لگانے اور کامیاب کاروائیوں کے لیے علاقے میں خفیہ جال پھیلا کر ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز، کار لفٹر گروہوں کے خلاف کاروائیوں اور تین مختلف مقامات پر تین مقابلوں کے دوران کرمنل گروہوں کے مجموعی 10 ملزمان گرفتار کر کے 6 پستول ، 6 میگزین، 17 کارتوس، وارداتوں میں چھینا و لوٹا ہوا مال، موبائل فونز، نقدی ، ایک کار ، 2 موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ جبکہ گٹکا ماوا مافیاز کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر کے بھا ری مقدار میں گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔ علاوہ ازیں منشیات کے مقدمات میں 11ملزمان گرفتار کر کے بھاری مالیت کی آئس اور چرس کی راڈیں برآمد کرلیں۔ مزید براں کراچی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب 6 مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ جبکہ 40 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار کر کے سرکاری کیمپ میں منتقل کر دیئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *