یوکرین کے روس کے صنعتی علاقے پر ڈرون حملے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین نے ڈرون حملوں کے دوران روس کے مغربی شہر ریازان میں صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی اور بڑے ریٹیلر وائلڈ بیریز کو اپنے مقامی گودام خالی کرنے پڑے۔ ریازان کے گورنر پاویل مالکوو نے بتایا کہ منگل کی شب 45 ڈرونز کو مار گرایا گیا،تاہم گرنے والے ملبے کے باعث صنعتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک گھر اور عمارت کو نقصان پہنچا۔ حملے میں زخمی ہونے والے 6افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے حالیہ حملوں میں ریازان میں ایک آئل ریفائنری اور لاجسٹکس سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ روس کے زیرِ قبضہ کریمیا میں بھی ایک مقام کو ہدف بنایا گیا جہاں روسی بحیرہ اسود کے بیڑے کی تیز رفتار کشتیاں موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *