شہباز بلڈنگ میں واقع ڈی آئی جی آفس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)شہباز بلڈنگ میں واقع ڈی آئی جی آفس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ، ریسکیو 1122 نے بروقت قابو پا لیا،حیدرآباد کی شہباز بلڈنگ میں واقع ڈی آئی جی آفس کے میٹنگ ہال اور ایک کمرے میں بدھ کے روز مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس پر ریسکیو 1122 حیدرآباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید فائر فائٹنگ آلات کی مدد سے آگ کو بروقت بجھا دیا، جس کے باعث آگ مزید حصوں تک پھیلنے سے بچ گئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم میٹنگ ہال اور ایک کمرے میں محدود مالی نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جبکہ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے؟۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *