ریلوے کیبن مینوں کی پوسٹوں پر انتہائی کم تعداد میں کیبن مین موجو د ہیں
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت ، نائب صدر دوئم محمد عباد سیکرٹری عبد الحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری نور الدین و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں ریلوے انتظامیہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیبن مین اپنی ذمہ داریاں جو کہ حساس ترین ڈیوٹی ہے اس کو بڑی پابندی سے ادا کر رہے ہیں اور دن رات اپنی ڈیوٹیوں میں مصروف ہیں جبکہ انہیں اتنے حساس حالات میں ریسٹ کی ضرورت ہے لیکن پاکستان ریلوے کے کیبن مینوں کی پوسٹوں پر انتہائی کم تعداد میں کیبن مین موجو د ہیں جسکی وجہ سے کیبن مینوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کیبن مینوں کے پروموشن کے لئے جن سنیئر ملازمین کو ٹریننگ پر بھیجنے کے لئے ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لیٹر جاری ہوتے ہیں لیکن انچارج سنیئر ملازمین کو ٹریننگ پر بھیجنے سے اجتناب کرتے ہیں اور مجبوری ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسٹاف کی کمی کے باعث کیبن مینوں کو پروموشن کے لئے نہیں بھیج پا رہے ہیں جس کی وجہ سے کیبن مینوں کے پروموشن التواء کا شکار ہیں جبکہ کیبن مینوں کو جو کہ انتہائی احساس ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں انہیں ریسٹ حاصل کرناانتہائی ضروری ہے لیکن ریلوے کے افسران کیبن مینوں سے مسلسل ڈیوٹی لے رہے ہیں ۔زونل صدر مبین راجپوت ریلوے انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر کیبن مینوں کے پروموشن کے لئے ملازمین کو ٹریننگ پر بھینجے کے احکامات صادر کئے جائیں اور موجودہ کیبن مینوں کو ڈیوٹیوں میں ریسٹ دیا جائے تاکہ وہ اپنے امور صحیح طریقے سے سر انجام دے سکیں۔