محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں‘ کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں‘ خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی اس حکومت کے طاقتور ترین وزیر ہیں جو کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا محسن نقوی وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی سسٹم کا حصہ نہیں ہیں، کابینہ اجلاس میں صرف دو تین بار دیکھا ہے‘ محسن نقوی پارلیمنٹ بھی صرف سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے، اب اگر محسن نقوی شکایت کررہے ہیں تو پھر ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *