سسرال والے کاروکاری کے الزام میں قتل کرنا چاہتے ہیں،احمد خان
ٹنڈوالہیار( ڈسٹرکٹ رپورٹر )گوٹھ غلام حسین لونڈ کے رہائشی احمد خان ولد مدنی لونڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سسرالی انہیں اور ان کی اہلیہ کو کاروکاری کے الزام میں قتل کرانا چاہتے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ کو گزشتہ کئی ماہ سے زبردستی اپنے پاس رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انصاف کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے باوجود انہیں انصاف نہیں ملا، جبکہ پولیس بھی ان کی داد رسی کے بجائے مبینہ طور پر مخالف فریق کی حمایت کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہیار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔