ایس پی ہیڈکوارٹر اور ایس ڈی پی او کینٹ کا شہدائے پولیس کے گھروں کا دورہ
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ایس پی ہیڈکوارٹر اور ایس ڈی پی او کینٹ کا شہدائے پولیس کے گھروں کا دورہ، یادگارِ شہداء پر شمعیں روشن انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کے احکامات اور ڈی آئی جی حیدر آباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو و ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر یومِ شہدائے پولیس کے سلسلے میں ایس پی ہیڈکوارٹر زین رضا بلوچ اور ایس ڈی پی او کینٹ پارس بکرانی نے شہدائے پولیس کے گھروں کا دورہ کیا، شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں تحائف پیش کیے۔اس موقع پر شہید انسپکٹر منوج کمار، شہید ہیڈ کانسٹیبل نیاز احمد اور ٹریفک سیکشن کے شہید ہیڈ کانسٹیبل نور محمد کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی گئی۔ افسران نے لواحقین کے مسائل دریافت کیے، ان کے جذبات کو سراہا اور یقین دلایا کہ حیدرآباد پولیس ہر مشکل گھڑی میں اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔مزید ایس ایس پی حیدر آباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں واقع یادگارِ شہداء پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہدائے حیدرآباد پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔یادگار شہدا پر شمعیں روشن کرنے کے موقع پر ایس ڈی پی او حسین آباد اکبر لُنڈ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بہرام خان پنہور، انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر فہیم فتح، اکاؤنٹنٹ طاہر قائمخانی، آر آئی لائن انسپکٹر زاہد جمیل اعوان اور دیگر پولیس افسران و اہلکار موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہ زیب چاچڑ نے کہا کہ “شہدائے پولیس ہمارے محکمے کا فخر ہیں۔ ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ حیدرآباد پولیس نہ صرف اپنے شہداء کی عظیم خدمات کو سلام پیش کرتی ہے بلکہ ان کے لواحقین کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ غم ہو یا خوشی، حیدرآباد پولیس ہر موقع پر اپنے شہداکے اہلِ خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔