محراب پور: موروسے افغانی شخص کی گرفتاری پر پشتو برادری اورپولیس میں جھڑپ

محراب پور(جسارت نیوز)مورو سے افغانی گرفتار، ہالانی میں مبینہ افغانی کی گرفتاری پر پولیس اور پٹھان برادری میں کشیدگی، پانچ افراد کیخلاف مقدمہ داخل، پٹھان برادری کا احتجاج ، ایس ایچ او مورو علی اکبر کھوکھر کے مطابق مورو میں غیر قانونی طور مقیم افغان باشندے زاہد شاہ ولد محرم شاہ کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 351 سال 2026 داخل کیا ہے ہالانی پولیس تھانہ کی حدود پولیس نے جانب سے مبینہ افغان باشندوں کی گرفتاری کیلئے پٹھان برادری کے گھروں میں داخل ہونے پر مزاحمت کرنے پر پولیس نے 5 نامزد 10 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ نمبر 133 سال 2026 داخل کیا ہے دوسری طرف پٹھان برادری نے بلاجواز گھروں میں داخل ہوکر چادر و چار دیواری تقدس کی پامالی، عورتوں ، بچوں پر تشدد کرنے پر ڈی ایس پی محراب پور فتح علی اعوان، ایس ایچ او محراب پور راجہ نوید سرفراز، ایس ایچ او ہالانی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *