لکی مروت‘ پولیس اسکواڈ پر فائرنگ‘1 اہلکار شہید‘1 زخمی
لکی مروت (صباح نیوز) نا معلوم افراد کی جانب سے پولیس کی رائیڈر اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ لکی مروت میں سعید خیل قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں شہید اہلکار کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اہلکار کا نام محمد وقاص ہے۔ دونوں اہلکاروں کو سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کمیٹی کے رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری دہشت گردوں کے تعاقب میں روانہ ہو گئی ہے۔