آبنائے ہرمز سے
|

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل 90 لاکھ بیرل یومیہ کے قریب پہنچ گئی، امریکی وزیر توانائی کا دعویٰ

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل اوسطاً تقریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے، جسے انہوں نے امریکی فوج اور خلیجی اتحادیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

کرس رائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مزید 50 سے 70 لاکھ بیرل یومیہ تیل جدید پائپ لائنز اور برآمدی سہولیات کے ذریعے خطے سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس طرح خطے سے تیل کی مجموعی یومیہ ترسیل تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرل بنتی ہے۔

امریکی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ صرف اتوار کے روز خلیجی خطے سے 2 کروڑ سے زائد بیرل تیل برآمد کیا گیا، جو تنازع سے قبل کی اوسط یومیہ برآمدات سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل نے واضح کیا ہے کہ ایرانی شرائط تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *