گوگل جیمنائی کے
|

گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی

گوگل کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایپ جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس سنگِ میل کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق جیمنائی گوگل کی وہ سروس ہے جس نے ایک ارب صارفین کا ہدف سب سے تیزی سے حاصل کیا۔

اس کامیابی کے بعد جیمنائی، چیٹ جی پی ٹی کے بعد دنیا کا دوسرا مقبول ترین اے آئی اسسٹنٹ بن گیا ہے۔ سندر پچائی نے یہ بھی عندیہ دیا کہ جیمنائی سے متعلق مزید اہم اپ ڈیٹس جلد متعارف کرائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں ایک ارب افراد ہر ماہ جیمنائی ایپ استعمال کرتے ہیں، جس کے باعث یہ گوگل کی 14ویں ایسی سروس بن گئی ہے جس نے ایک ارب صارفین کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی نے جون 2026 میں ایک ارب ماہانہ صارفین کا ہدف حاصل کیا تھا، جبکہ جیمنائی نے بھی تقریباً ڈھائی سال میں یہ کامیابی حاصل کرلی۔ گوگل نے جیمنائی کو 2024 کے آغاز میں متعارف کرایا تھا۔

ماہرین کے مطابق جیمنائی کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت میں گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم نے بھی اہم کردار ادا کیا، کیونکہ یہ متعدد اسمارٹ فونز میں ڈیفالٹ اے آئی اسسٹنٹ کے طور پر دستیاب ہے۔

تاہم، جیمنائی کی نمایاں پیش رفت کے باوجود گوگل کو اے آئی کے شعبے میں اوپن اے آئی اور اینتھروپک کی جانب سے سخت مسابقت کا سامنا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *