پاکستان کیساتھ مل کر ماسکو -فیصل آباد اور کراچی روٹس پر مال بردار ریل سروس کے آغاز پر کام کر رہے ہیں: روسی سفیر
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا ہے کہ روس اور پاکستان ماسکو–فیصل آباد اور ماسکو–کراچی روٹس پر دوطرفہ پہلی مال بردار ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
روسی سفیر نے یہ بات روسی اخبار ’’ازویستیا‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔
انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ آیا روس اور پاکستان منسک–ماسکو–کراچی راہداری کے ذریعے مال بردار ریل سروس کے پائلٹ پروگرام کے آغاز پر کام کر رہے ہیں اور اس منصوبے پر اس وقت کتنی پیش رفت ہو چکی ہے۔
جواب میں البرٹ خوریف نے کہا کہ روس اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ماسکو–فیصل آباد اور ماسکو–کراچی روٹس پر دونوں سمتوں میں پہلی مال بردار ریل سروس کے آغاز کے لیے کام کر رہا ہے۔