پاکستانی کوہ پیما
|

پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کا جسد خاکی براڈ پیک حادثے کے 15دن بعد مل گیا

گلگت بلتستان: براڈ پیک میں برفانی تودے کے حادثے کے 15 دن بعد معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کا جسد خاکی مل گیا اور ہیلی کاپٹر ذریعے اسکردو منتقل کردیا گیا۔

گلگت بلتستان میں واقع براڈ پیک چوٹی 31 جولائی 2026 کو پیش آنے والے حادثے میں 10 کوہ پیما لاپتا ہوئے تھے، جن میں 9 غیرملکی اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سہیل سخی شامل تھے۔حادثے میں لاپتا ہونے والے 10 میں سے7 کوہ پیماؤں کی میتیں پہلے ہی متعلقہ ممالک روانہ کی جا چکی ہیں اور سرچ آپریشن کے دوران پاکستانی معروف کوہ پیما سہیل سخی کی میت بھی ریسکیوکرلی گئی۔

براڈ پیک میں لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کا جسد خاکی آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک سے اسکردو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ ان کا تعلق گلگت بلتستان کے سیاحتی علاقے ہنزہ سے تھا۔

لاپتا کوہ پیماؤں میں پاکستان کے سہیل سخی کے علاوہ نیپال کے مشہور کوہ پیما نرمل، امریکا، چین اور عمان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *