قطر کی ایل
|

قطر کی ایل این جی کھیپ ہرمز کی مشکل صورتحال کے بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان کو طویل المدتی معاہدے کے تحت قطر سے ایل این جی کی ایک اہم کھیپ موصول ہوگئی ہے۔

یہ کھیپ اس ایل این جی جہاز کے ذریعے پاکستان پہنچی، جسے 31 جولائی کو آبنائے ہرمز سے واپس موڑ دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی بردار جہاز الاریش پیر کی صبح تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر پاکستان گیس پورٹ لمیٹڈ کے ٹرمینل پر لنگرانداز ہوا۔ جہاز میں مجموعی طور پر 141,550 مکعب میٹر ایل این جی موجود تھی۔

کھیپ کی آمد سے ملک میں گیس کی طلب پوری کرنے اور توانائی کی ضروریات بہتر انداز میں پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *