|

پنجاب حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے 15 کلینک آن ویلز روانہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے 15 کلینک آن ویلز روانہ کردیے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ضروری ادویات سے لیس کلینک آن ویلز آزاد کشمیر کے لیے روانہ کیے۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت و آبادی، اے ایس ٹیکنیکل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں طبی سہولیات پنجاب کی حدود سے باہر بھی دیگر علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ کشمیر اور پورے پاکستان کی لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کی جانب سے کلینک آن ویلز منصوبے سے استفادے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی کہ اس منصوبے کے ثمرات دیگر صوبوں اور علاقوں تک بھی پہنچائے جائیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت کی سہولیات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ کلینک آن ویلز منصوبہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز منصوبہ صحت کے شعبے میں عوامی خدمت اور مساوی سہولیات کی فراہمی کی روشن مثال ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *