100
| |

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق، 100 سے زائد لاپتا

افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی جبکہ 100 سے زیادہ افراد لاپتا ہوگئے۔

حکام کے مطابق صوبہ نورستان میں پیر کو آنے والے اچانک سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 100 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

صوبائی دارالحکومت پارون میں سیلابی ریلے نے دریا کنارے قائم دکانوں کو بہا دیا، جہاں اب صرف مٹی اور کیچڑ کے ڈھیر باقی رہ گئے ہیں۔

افغانستان کی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب تک 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 80 سے زائد زخمیوں کو مختلف طبی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کے زیادہ تر واقعات پارون اور نورستان کے دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ صوبہ نورستان کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب نے ہوٹلوں اور درجنوں دکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، جبکہ سیلابی ریلے اپنے ساتھ بڑے بڑے پتھر بھی آبادی میں لے آئے، جس سے مزید نقصان ہوا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے متعدد صوبوں میں مزید بارشوں اور طوفانوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر سیلاب زدہ یا خطرناک علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *