بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔