حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برف پگھلنے لگی: وفاقی وزرا کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات
اسلام آباد: وفاقی وزرا پر مشتمل حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور وزیراعظم کو لکھے خط پر بات چیت کی گئی۔
پارلیمنٹ ہاوس میں حکومتی وفد جس میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل نے محمود خان اچکزئی سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے خط پر مشاورت کی گئی ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی گلہ شکوہ نہیں وزیراعظم خط کا جواب دے رہے ہیں اس پر بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کا وفد کل اپوزیشن لیڈرمحمودخان اچکزئی سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں راجہ پرویزاشرف، نوید قمر، شیری رحمان اورسلیم مانڈوی والا شامل ہوں گے۔ جبکہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی ودیگراہم امورپر مشاورت کی جائے گی، جمہوری اداروں کومؤثراورمضبوط بنانے کیلیے باہمی تعاون، مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائےگی۔