پاکستان بیت المال اسکالرشپ کا اعلان، طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قائد اعظم یونیورسٹی نےبی ایس اور ایم فل کے مستحق و ضرورت مند طلبہ کے لیے پاکستان بیت المال اسکالرشپ 2026 کا اعلان کردیا۔
درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 ستمبر 2026 مقررکی گئی ہے۔
بی ایس (پہلا، تیسرا، پانچواں، ساتواں سمسٹر) اور ایم فل (پہلا اور دوسرا سمسٹر) کے ریگولر طلبہ اس سکالرشپ کیلئے اہل ہیں،یتیم، معذور اور انتہائی مستحق طلبہ کو اسکالرشپ کی فراہمی میں ترجیح دی جائے گی۔
ماہانہ 45,000 روپے سے زائد آمدن والے خاندانی پس منظر کے طلبہ اسکالرشپ کے اہل نہیں ہوں گے،سیلف فنانس اسکیم کے تحت زیر تعلیم طلبہ اسکالرشپ کے لیے درخواست نہیں دے سکتے،فارمز قائد اعظم یونیورسٹی کے فوٹو کاپی شاپس سے حاصل کر کے آفس آف اسٹوڈنٹس فنانشل اسسٹنس میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
غلط معلومات، کٹنگ یا اوور رائٹنگ والی اور مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی