|

بھارت میں کثیرالمنزلہ عمارت زمین بوس‘ متعدد افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے زمین بوس ہونے سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر میں بلند و بالا رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کے باعث 15 افراد ہلاک اور متعدد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ ریاست کے بھیونڈی علاقے میں پیش آیا، جو ممبئی کے قریب واقع ہے، جہاں ریسکیو ٹیموں نے پوری رات امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ حکام کے مطابق متعدد افراد تا حال اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *