| |

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کل ہوگی

مظفر آباد: آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کےسلسلہ میں کل مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہو گی جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹنگ کل ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلہ میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع مظفرآباد، نیلم اورجہلم ویلی میں پولنگ ہو گی ، 9 حلقوں میں 207 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔مظفرآباد ڈویژن میں کل 8 لاکھ 95 ہزار 66 ووٹرز اپنا حق رائےدہی استعمال کریں گے، ڈویژن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 4 سو جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 1سو 67 ہے۔

پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے12 انتخابی حلقوں میں 137 امیدوار میدان میں ہیں، مہاجرین کے انتخابی حلقوں میں 6کشمیر ویلی جبکہ 6 جموں کی نشستیں شامل ہیں۔کشمیری مہاجرین کے 12حلقوں میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 8 سو 34 ہے جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 47 ہزار 776 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار 54 ہے۔

مظفرآباد ڈویژن میں 1483 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، ڈویژن کے533 پولنگ سٹیشن کو حساس ترین 741 کو حساس جبکہ209 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخاب کے لیے1057 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئےہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *