|

ملک بھر کے پیٹرول پمپ غیرمعینہ مدت تک بند رکھنے کااعلان

اسلام آباد: آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مارجنز میں اضافے اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے نفاذ پر مذاکرات کی ناکامی پرملک گیر ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

 آل پاکستان پٹرول پمپس ایسوسی ایشن  کے جنرل سیکریٹری نعمان علی بٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پیٹرول ڈیلرز کے درمیان ڈیڈ لاک، پمپ بند ہونے کا خدشہ

پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کےمطابق 22 جولائی رات 12 بجے سے ملک کے تمام پیٹرول پمپ مکمل بندکردیئے جائیں گے ۔اور جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *