|

رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی: رواں سال کا آخری اور مکمل سورج گرہن 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب وقوع پذیر ہوگا، تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 12 اگست کی رات 8 بج کر 34 منٹ پر ہوگا، جبکہ یہ رات 10 بج کر 46 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا۔ گرہن کا اختتام 13 اگست کی رات 12 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مکمل سورج گرہن گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین اور روس کے بعض علاقوں میں دیکھا جا سکے گا، جبکہ یورپ، افریقا اور امریکا کے مختلف حصوں میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔

ادارے کے مطابق 28 اگست کو جزوی چاند گرہن بھی ہوگا، تاہم اس کا مشاہدہ بھی پاکستان میں ممکن نہیں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *