|

ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین سے متعلق خط کا معاملہ دوبارہ زیرِ بحث، صحافیوں کیلیے ایوارڈ کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین سے متعلق ایک پرانا تنازع ایک بار پھر امریکی سیاسی اور میڈیا حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیفری ایپسٹین کے نام منسوب ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ خط کو منظرِ عام پر لانے والے صحافیوں کے لیے ایک خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس ایوارڈ کا اعلان وائٹ ہاؤس رپورٹرز کی سالانہ تقریب کے دوران کیا گیا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک تھے۔ تقریب کے دوران ٹرمپ نے اپنی تقریر میں میڈیا اداروں اور صحافیوں پر طنزیہ تبصرے بھی کیے جبکہ شرکا کی توجہ جیفری ایپسٹین سے متعلق سامنے آنے والی معلومات اور حالیہ انکشافات پر بھی مرکوز رہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوارڈ ان صحافیوں کو دیا جائے گا جنہوں نے جیفری ایپسٹین کے نام سے منسوب ٹرمپ کے خط کو عوام کے سامنے پیش کیا، یہ خط جیفری ایپسٹین کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر لکھا گیا تھا، اس دعوے پر مختلف حلقوں کی جانب سے مختلف مؤقف سامنے آ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر امریکا میں سیاسی اور قانونی بحث بھی جاری ہے، جہاں مختلف فریق خط کی اصلیت، پس منظر اور اس سے متعلق دعوؤں پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات، عدالتی ریکارڈز اور ان کے مختلف بااثر شخصیات سے روابط کا معاملہ کئی برسوں سے امریکا میں ایک حساس موضوع رہا ہے۔ ماضی میں بھی اس حوالے سے متعدد رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں، جن میں مختلف افراد کے نام زیرِ بحث آئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *