حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے عرس کے باعث ملتان میں کل مقامی تعطیل کا اعلان

ملتان: حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ضلع ملتان میں 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی کو ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر، ضلعی دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی تعطیل کا اعلان حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ زائرین اور شہری مذہبی رسومات اور عرس کی تقریبات میں بھرپور انداز میں شرکت کر سکیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے موقع پر ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی ملتان آمد متوقع ہے، جس کے باعث سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عرس کے دوران صفائی، طبی سہولیات، ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ زائرین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور مقررہ ہدایات پر عمل کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *