اگست میں ملازمین اور طلبہ کے لیے متعدد تعطیلات متوقع
پاکستان میں اگست کا مہینہ سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے متعدد تعطیلات لے کر آ رہا ہے۔
سال 2026 کے کیلنڈر کے مطابق اس مہینے میں 2 سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، جبکہ ہفتہ وار چھٹیوں کو شامل کیا جائے تو بعض اداروں میں ملازمین کو مجموعی طور پر 12 روز کی تعطیلات مل سکتی ہیں۔
وفاقی تعطیلات کے شیڈول کے مطابق اگست میں 2 عام سرکاری چھٹیاں متوقع ہیں۔ اس کے ساتھ مہینے میں 5 ہفتے اور 5 اتوار آنے کے باعث ایسے اداروں میں، جہاں ہفتہ اور اتوار دونوں دن تعطیل ہوتی ہے، ملازمین کو مجموعی طور پر 12 چھٹیاں میسر آ سکتی ہیں۔
جن اداروں میں صرف اتوار کو تعطیل ہوتی ہے، وہاں ملازمین کو 5 اتوار اور 2 سرکاری تعطیلات سمیت مجموعی طور پر 7 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ اسی طرح تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات کا شیڈول متعلقہ انتظامیہ کی پالیسی کے مطابق ترتیب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی جمعہ کے روز منایا جائے گا، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات شامل ہونے سے کئی سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کو مسلسل 3 روزہ طویل ویک اینڈ مل سکتا ہے، جو سیاحت اور خاندانی سرگرمیوں کے لیے بھی موزوں سمجھا جا رہا ہے۔
دوسری متوقع سرکاری تعطیل عید میلاد النبی ﷺ کی ہے، جس کی حتمی تاریخ رویت ہلال کے بعد طے ہوگی۔ اگر اسلامی کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوئی تو اس روز بھی ملک بھر میں عام تعطیل کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔